برطانوی سپریم کورٹ کا ٹرانس جینڈر کو عورت ماننے سے انکار

عورت ہونے کا تعین بائیولوجیکل وجوہات سے ہوگا: کوٹہ کے معاملے پر تنازع میں فیصلہ
 لندن(آئی این پی )برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ 2010 کے ایکوئیلٹی ایکٹ   میں درج الفاظ عورت اور جنس صرف حیاتیاتی (بائیولوجیکل)  عورت اور حیاتیاتی جنس کو ظاہر کرتے ہیں، اور اس میں وہ خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر)  خواتین شامل نہیں جو جینڈر ریکگنیشن سرٹیفکیٹ رکھتی ہیں۔پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ سنایا کہ ایکٹ میں عورت کی تعریف صرف ان افراد پر لاگو ہوتی ہے جو پیدائش کے وقت حیاتیاتی طور پر عورت ہوں، اور اس میں خواجہ سرا خواتین شامل نہیں