واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست سائوتھ کیرولائنا کے بیچ ٹائون لٹل ریور میں خوفناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ہورے کائونٹی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات کو انٹرا کوسٹل واٹر وے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ لٹل ریور، میرٹل بیچ سے تقریبا 32 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ایک چھوٹا سا ساحلی قصبہ ہے۔