غزہ سٹی کے مزید علاقوں سے انخلا کا حکم، لبنان میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، حزب اللہ رکن کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ
غزہ،بیروت(آئی این پی)اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 33فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 33فلسطینی شہید ہوگئے، حملے میں 50سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ غزہ سٹی کے مزید علاقوں سے انخلا ء کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید کردیا اور اسرائیل نے حزب اللہ رکن کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔