ایران کیساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی،یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں 9 جولائی تک توسیع کی ہے:امریکی صدر
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکہ کے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، روس کے ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں ، وہ پاگل ہوچکا، یقینا روس پر مزید پابندیاں لگائیں گے،یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں 9 جولائی تک توسیع کی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئیصدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بہت اچھی بات چیت رہی اور مذاکرات میں پیش رفت ہوئی۔واضح رہے جمعہ کو ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا روم میں پانچواں دور ختم ہوا۔امریکی حکام کے مطابق فریقین نے آئندہ بھی ملاقات پراتفاق کیا ۔ امریکا اورایران کیدرمیان مذاکرات تعمیری رہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے،دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔