ولادیمیر پیوٹن کے مبینہ خفیہ بیٹے کی پہلی تصویر لیک

 ماسکو (آئی این پی )روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے مبینہ خفیہ بیٹے کی پہلی تصویر منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ تصویر روسی حکومت مخالف ٹیلیگرام چینل VChK-OGPU نے شیئر کی ہے، جس میں 10سالہ ایوان ولادی میر وووچ پیوٹن کو دکھایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ بچہ مبینہ طور پر پیوٹن اور مشہور جمناسٹر علینا کابیوا کا بیٹا ہے، جسے عام روسیوں سے چھپا کر رکھا گیا۔چینل نے دعویٰ کیا کہ یہ روس کا سب سے خفیہ اور شاید سب سے تنہا بچہ ہے۔