اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ تعلق اچھا ہے لیکن انہیں تھوڑا قابو میں رکھنا ہوتا ہے
اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روک لیں گے، اسرائیل وہی کرتا ہے جو اسے کہتا ہوں:امریکی صدر
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ نہ ہوتے تو اسرائیل کا صفایا ہو چکا ہوتا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ تعلق اچھا ہے، لیکن انہیں تھوڑا قابو میں رکھنا ہوتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وہ اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روک لیں گے، اسرائیل وہی کرتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران سے معاہدہ مایوسی میں نہیں کیا، بلکہ ایران نے ایسا کیا ہے، ایران مکمل طورپر ختم ہوچکا ہے، ہم 60 دن کا وقت پورا کریں گے، ایران کو کوئی رقم ،ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔