سینئر سیاستدان کمال الدین اظفر انتقال کر گئے

کراچی(آئی این پی)سابق وزیر خزانہ و گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی میں انتقال کر گئے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 95سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔ وہ طویل عرصے سے ملکی سیاست اور قانون کے شعبے میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔مرحوم کمال الدین اظفر نے 1970 میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے وفادار کارکن کے طور پر پہچانے گئے۔ وہ دو بار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سندھ کے وزیر خزانہ اور بعد ازاں گورنر سندھ کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔