پنجاب ایک باوقار اور سینئر سیاستدان سے محروم ہوگیا:راجہ پرویز اشرف

 منظور احمد خان وٹو کی وفات سے پنجاب کی سیاست کو بڑا دھچکا لگا: مرکزی رہنما پیپلز پارٹی
دیپالپور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ منظور احمد خان وٹو کی گراں قدر سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ سلجھے ہوئے ،منجھے ہوئے اور باکردار سینئر سیاستدان تھے انہوں نے ہمیشہ سیاسی رواداری کو فروغ دیا پاکستان پیپلز پارٹی انکی سیاسی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے یونین کونسل سے وزارت اعلی تک اور پھر پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی صدارت کا سفر منظور احمد خان وٹو سے عوامی محبت کا واضح ثبوت ہے انکی وفات سے پنجاب کی سیاست کو بڑا دھچکا لگا پنجاب ایک باوقار اور سینئر سیاستدان سے محروم ہوگیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جنازہ کے بعد صدر سٹی پریس کلب دیپالپور مظہرعباس چوہدی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے میاں منظور احمد خان وٹو مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے بھی میاں معظم جہانزیب وٹو اور میاں۔خرم جہانگیر وٹو سمیت اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا