ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی سیاست ختم کرلی:شبلی فراز

 عمران خان کی رہائی ہوتے ہی ان دونوں کی حکومت ختم ہو جائے گی:میڈیا سے گفتگو
    اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز کاکہنا ہے  ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے، عمران خان کی رہائی ہوتے ہی ان دونوں کی حکومت ختم ہو جائے گی، 26 ویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرہون منت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی کیلئے انصاف کے دروازے بند ہونے سے عدم استحکام ہوگا۔قائم مقام چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ کو کمٹمنٹ کی تھی کہ رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں مقرر ہونی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے وعدہ کیا ہے کسی عام آدمی نے نہیں اور قائم مقام چیف جسٹس کے وعدے میں کوئی بات تو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔