دل کی بیماری میں مبتلا بھارت سے بغیر علاج واپس آئے بہن بھائی کی سرجری کردی گئی

کراچی(آئی این پی )  آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی  میں   دل کی بیماری میں مبتلا اور بھارت سے بغیر علاج واپس آئے بہن بھائی کی سرجری کردی گئی۔بچوں کے والد شاہد علی کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 9 سال کے عبداللہ کی سرجری کردی گئی ہے جب کہ 7 سالہ منسا کی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔بچوں کے والد کا بتانا ہے کہ  7 سالہ منسا کی  سرجری 6 ماہ بعد کی جائے گی۔