حیدرآباد (آئی این پی )حیدرآباد میں جے ایف تھنڈر 17 نام کا 40 من وزنی قربانی کا بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ مویشیوں کے تاجر شاہ رخ نے اپنے بھاری بھر کم جانور کی قیمت لگائی تو سودا 50 لاکھ روپے میں طے ہو گیا۔جب بچھڑے کی رخصتی کا وقت آیا تو شاہ رخ نے پنڈال سجا لیا، بارات کی شکل میں خریدار کے ساتھ آنے والے افراد کی خوب خاطر تواضع کی گئی، بلکہ مہمانوں اور میزبانوں نے ایک دوسرے کو نوٹوں اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ثقافتی اجرک پیش کیں۔