فیکٹری کا تالہ توڑ کر قربانی کا قیمتی بیل چرا لیا ، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)رات کی تاریکی میں فیکٹری کا تالہ توڑ کر قربانی کا قیمتی بیل چوری کرنے والے ملزم کو گجر پورہ پولیس نے گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق 15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کا آغاز کیا گیا اور مختلف مقامات پر پوچھ گچھ اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو کرول گھاٹی کے جنگلاتی علاقے سے گرفتار کیا گیاایس پی سول لائنز کے مطابق گرفتار ملزم محسن علی کے قبضے سے چوری شدہ قربانی کا بیل بھی برآمد کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیدوسری جانب قربانی کا بیل واپس ملنے پر مالکان نے گجر پورہ پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔