ملزموں کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے 10 بچوں کو برآمد کرلیا گیا۔ڈیفنس میں بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا،10 بچے برآمد ہوئے جنہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔