پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے:عظمیٰ بخاری

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے:عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جو فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تھیٹر انڈسٹری کے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے اور یہ فنکاروں کی تربیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں بھی تھیٹر اپنی تاریخی اور منفرد حیثیت رکھتا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کا تھیٹر دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے اور یہاں کے فنکاروں نے اس فن کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کا حکومت کا مشن تھا جس میں کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ تھیٹر سمیت فنونِ لطیفہ کو مزید فروغ دیا جا سکے۔