پاکستان اور دنیا بھر میں آج ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان اور دنیا بھر میں آج ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں ٹیلی ویژن ڈے منایا جا رہا ہے تاکہ اس کی اہمیت، ثقافتی اور لسانی فوائد اور عوام میں اس کے استعمال کا شعور اجاگر کیا جا سکے۔

 اقوام متحدہ نے 1996 میں 21 نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد تفریح، تعلیم، تربیت اور معلومات کے حصول میں ٹی وی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔پاکستان میں ٹیلی ویژن کا آغاز 26 نومبر 1964 کو ہوا، جب پہلی بار بلیک اینڈ وائٹ سکرین کے ساتھ ٹی وی متعارف ہوا۔ اس کے بعد سے پاکستان میں معلومات، تفریح، اور خبروں کا اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ شروع میں سرکاری ٹی وی ہی سب پر غالب تھا، مگر 2000 کے بعد نجی چینلز کی آمد کے ساتھ ٹی وی کی دنیا میں انقلاب آ گیا۔ آج پاکستان میں نیوز، انٹرٹینمنٹ، سپورٹس اور دیگر شعبوں کے بے شمار چینلز موجود ہیں، جنہوں نے ٹی وی کو لوگوں کی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنا دیا ہے۔آج کے دور میں، ٹی وی دیکھنے کے بغیر گزارا مشکل ہے۔ یہ نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے بلکہ تعلیم، خبریں، اور ثقافتی رابطوں کا اہم ذریعہ بھی ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں ٹی وی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس کے استعمال کے فوائد سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔