بھارت: خاتون سے زیادتی ثابت ہونے پر خود کو خدا قرار دینے والا شخص گرفتار

بھارت: خاتون سے زیادتی ثابت ہونے پر خود کو خدا قرار دینے والا شخص گرفتار

مہاراشٹر، بھارت: ریاست مہاراشٹر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں خود کو خدا کہنے والا 40 سالہ شخص خاتون سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے کافی عرصے بعد ہمت دکھاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ خاتون کا الزام ہے کہ ملزم نے روحانی اثر و رسوخ اور مذہب کا استعمال کرتے ہوئے اس کا جنسی استحصال کیا۔ ملزم، جو خود کو خدا ہونے کا دعویٰ کرتا تھا، نے اس اعتماد اور مذہبی اثر کا فائدہ اٹھا کر خواتین کو ہراساں اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔یہ شکایت اس وقت منظرِ عام پر آئی جب ناسک میں خود ساختہ مذہبی شخصیت اشوک کھرات کی گرفتاری کی خبریں سامنے آئیں، جس کے بعد متاثرہ خاتون نے قانونی کارروائی کے لیے حوصلہ پیدا کیا۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور کیس سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔