خدا کرے نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے:صدر، وزیراعظم

خدا کرے نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے:صدر، وزیراعظم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی اور استحکام کی نوید لے کر آئے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، تاہم قوم بے بس نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اتحاد، استقامت اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام اہلِ وطن کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2025ء دفاعِ وطن کے حوالے سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے دشمن کے عزائم ناکام بنا کر معرکۂ حق میں تاریخ رقم کی اور پاکستان کے شاہینوں نے فضائی حدود کا ناقابلِ تسخیر دفاع کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع میں ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی۔ انہوں نے دہشتگردی کے واقعات میں مادرِ وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حکومت معاشی خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، جبکہ حالیہ معاشی اشاریوں میں بہتری حکومت کی درست اور مثبت سمت کی عکاس ہے۔