محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور پوٹھوہار میں جزوی ابر آلودگی کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح
ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ رات کے اوقات میں کچھ مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں، بشمول دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اکثر مقامات پر بارش ہوگی۔ شام اور رات کے اوقات میں بالائی اضلاع میں شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پنجاب
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور جزوی ابر آلود رہے گا۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ شام اور رات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی ہے۔ میانوالی، بھکر، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سندھ
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہے گا۔ شام اور رات کے اوقات میں تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، مٹھی اور بدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
بلوچستان
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہے گا۔ شام اور رات کے اوقات میں بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، لورالائی، سبی، قلات، لسبیلہ اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ شام اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔