وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 28 مارچ کو صوبہ بھر میں ارتھ آور منایا جائے گا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن بھرپور حصہ لیں۔
ذرائع کے مطابق اس دن رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک تمام غیر ضروری روشنیاں بند کی جائیں گی۔ مہم میں سیکرٹری ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب پورے صوبے میں مہم کی مانیٹرنگ کریں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارتھ آور کا مقصد عوام میں توانائی کے محفوظ استعمال کا شعور بیدار کرنا ہے اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ توانائی کی بچت کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، جبکہ نوجوان بھی عالمی سطح پر اس مہم میں شمولیت کریں۔ارتھ آور کے موقع پر وزیراعظم ہاوس، پارلیمنٹ، ایوان صدر کی بتیاں بھی بند رہیں گی، اور تمام وفاقی وزارتوں اور اداروں کی لائٹس ایک گھنٹے کے لیے بند کی جائیں گی۔