جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے:چینی وزیرخارجہ

بیجنگ(خصوصی رپورٹ)چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حقائق بالکل واضح ہیں اور عالمی برادری کو اس معاملے پر معروضی اور منصفانہ مو قف اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ جنگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ فوری ضرورت اس امر کی ہے کہ جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں، امن کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور جنگ کو ختم کرنے کی سمت پیش رفت کی جائے۔