بھارت: پٹرول کی کمی کے دوران بینک ملازم گھوڑے پر دفتر پہنچا

بھارت: پٹرول کی کمی کے دوران بینک ملازم گھوڑے پر دفتر پہنچا

بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کے باعث شہری پٹرول پمپس پر قطاریں لگانے پر مجبور ہیں، لیکن مدھیہ پردیش کے دیواس میں ایک شہری نے اس افراتفری سے بچنے کے لیے انوکھا راستہ اپنایا۔

نجی بینک میں کلیکشن ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے گوپال ٹھاکر نے اپنی موٹرسائیکل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا اور گھوڑے پر سوار ہو کر دفتر پہنچ گئے۔گوپال کے اس غیر روایتی انداز نے لوگوں کی توجہ فوراً مبذول کر لی اور ان کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔رادھا گنج کے رہائشی گوپال عام طور پر جواہر نگر برانچ میں واقع اپنے دفتر جانے کے لیے موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں، لیکن آج پٹرول پمپ یا تو بہت زیادہ بھرے ہوئے تھے یا تیل ختم ہو چکا تھا، جس کے باعث انہوں نے گھوڑے کو اپنا سفری ذریعہ بنایا۔تقریباً 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد وہ وقت پر دفتر پہنچ گئے اور یوں ٹریفک اور غیر حاضری کے خوف دونوں کو شکست دی۔جب وہ گھوڑے پر سوار بینک کے احاطے میں داخل ہوئے، تو راہگیروں نے فوراً ویڈیوز بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔