چین اور کینیا کو اعلیٰ سطح کے سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے: چینی نا ئب صدر

 چین کینیا کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں اپنی حمایت جاری رکھے گا
 بیجنگ(یواین پی) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کینیا کے نائب صدر کِنڈیکی کی دعوت پر کینیا کا دورہ کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس دوران انہوں نے نیروبی میں کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ملاقات کی اور کینیا کی جانب سے چین کو زیرو ٹیرف کے تحت برآمد کی جانے والی مصنوعات کی نمائش اور چین۔کینیا تجارتی فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔صدر روٹو سے ملاقات کے دوران ہان ژینگ نے کہا کہ رواں سال چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے، جس کے پیش نظر چین اور کینیا کو اعلیٰ سطح کے سیاسی اعتماد کو مزید مستحکم کرنا چاہیے اور نئے دور میں چین۔کینیا ہم نصیب معاشرے کی بنیاد کو مضبوط بنانا چاہیے۔ انہوں نے تائیوان سمیت چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر کینیا کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ چین کینیا کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں اپنی حمایت جاری رکھے گا