چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک مثالی سرمایہ کاری کی منزل رہے گا: چینی صدر
بیجنگ(یواین پی)چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے سربراہ کو ایک جوابی خط میں چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن اداروں کو چین اور ڈنمارک اور چین اور یورپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے میں نئی شراکت داری کرنے کی ترغیب دی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آپ کے خط سے میں نے چین کے لیے آپ کے گہرے جذبات اور ڈنمارک کی چین میں موجود کمپنیوں کے چین کی ترقی پر اعتماد کو محسوس کیا، میں اس کو سراہتا ہوں۔ چین ماضی، حال، اور مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور کامیاب سرمایہ کاری کی منزل رہا ہیاور رہے گا۔ چین پر اعتماد کرنا درحقیقت مستقبل پر اعتماد کرنا ہے، اور چین میں سرمایہ کاری کرنا درحقیقت مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے