کراچی(آئی این پی)کراچی میں کورنگی مہران ٹائون میں آتشزدگی کے دوران 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ترجمان چھیپا فائونڈیشن چوہدری شاہد کے مطابق کہ واقعہ کورنگی مہران ٹائون میں چھپڑا ہوٹل کے قریب مقامی کمپنی میں آگ بھڑکنے سے پیش آیا ہے جس میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے کورنگی میں انڈس اسپتال منتقل کیا گیا