صمدپورہ میں افسوسناک واقعہ، کمرے میں گیس بھر جانے کے بعد بجلی کا سوئچ آن کرتے ہی زور دار دھماکا ہوا،بہن بھائی لاہور ریفر
اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)اوکاڑہ صمدپورہ میں گھریلو گیس لیکیج کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کمرے میں گیس بھر جانے کے بعد بجلی کا سوئچ آن کرتے ہی زور دار دھماکا ہو گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق کمرے میں جمع ہونے والی گیس نے سوئچ سے پیدا ہونے والی معمولی چنگاری کے باعث آگ پکڑ لی۔اوکاڑہ گیس لیکیج کے باعث دھماکا، دو کمسن بہن بھائی بری طرح جھلس گئے صمدپورہ میں گھریلو گیس لیکیج کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کمرے میں گیس بھر جانے کے بعد بجلی کا سوئچ آن کرتے ہی زور دار دھماکا ہو گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق کمرے میں جمع ہونے والی گیس نے سوئچ سے پیدا ہونے والی معمولی چنگاری کے باعث آگ پکڑ لی، جس کے نتیجے میں گیس پریشر سے شدید دھماکا ہوا دھماکے کے وقت کمرے میں موجود 13 سالہ عُمان اور 7 سالہ عمر بری طرح جھلس گئے ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر دونوں زخمی بہن بھائیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی میں برن یونٹ موجود نہ ہونے کے باعث دونوں بچوں کو لاہور ہسپتال ریفر کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ جیسے بڑے ضلع میں عرصہ دراز سے برن یونٹ کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے باعث ایسے حادثات میں قیمتی وقت اور جانوں کا نقصان ہوتا ہے