لاہور(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلا گھیرا کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماں کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت نو مئی جلا گھیرا کے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماں کی عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر، علیمہ خانم عظمی خانم ، اعظم خان سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے