زیلنسکی کا چونکا دینے والا بیان: 'روسی صدر پیوٹن کی موت قریب ہے

زیلنسکی کا چونکا دینے والا بیان: 'روسی صدر پیوٹن کی موت قریب ہے

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد مر جائیں گے، اور ان کی موت کے بعد یوکرین میں جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

 زیلنسکی نے 26 مارچ کو پیرس میں یورپی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن کی موت ایک حقیقت ہے، اور جب وہ جائیں گے، تو سب کچھ ختم ہو جائے گا۔یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پیوٹن کی صحت کے بارے میں مختلف افواہیں زیرِ گردش ہیں۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ پیوٹن پر دباؤ برقرار رکھیں اور روس کو عالمی سطح پر تنہائی سے باہر نکلنے کی مدد نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن جب تک زندہ ہیں، وہ اقتدار میں رہنے کی کوشش کریں گے، اور ان کی جنگی خواہش یوکرین تک محدود نہیں ہے بلکہ مغربی دنیا کے ساتھ براہِ راست تصادم کا بھی امکان ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ پیوٹن اپنی موت سے خوفزدہ ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ وہ اقتدار میں رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ عالمی سطح پر روس کی مدد نہیں کرنی چاہیے تاکہ وہ عالمی تنہائی میں مزید غرق نہ ہو جائے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب روس اور یوکرین نے امریکا کی ثالثی میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے اور بحیرہ اسود میں دشمنی کم کرنے کے لیے جزوی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اس معاہدے کے بدلے امریکا نے روس کو عالمی منڈیوں تک زیادہ رسائی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔