عید الفطر کی آمد کے قریب آتے ہی شہر بھر کی بازاروں اور مارکیٹوں میں رونقیں دوبالا ہوگئی ہیں۔
خواتین کی بڑی تعداد عید کے لیے نئے کپڑوں کے ساتھ ساتھ میچنگ جیولری کی تلاش میں نکل پڑی ہے، اور بازاروں میں لگے خوبصورت جیولری سٹالز پر ان کا رش لگا ہوا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ عید پر کپڑوں کے ساتھ جیولری کا میچنگ بہت ضروری ہوتا ہے، اور یہ عید کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔عید کی تیاریوں کے دوران بیوٹی سیلونز میں بھی رش بڑھ گیا ہے، جہاں خواتین فیشلز، سکن پالش اور بالوں کی اسٹائلنگ کے لیے بڑی تعداد میں آتی ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ عید کی تیاری میں خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرتی ہیں، اور فیشلز کے بغیر عید کی تیاری نا مکمل سمجھی جاتی ہے۔عید الفطر کا تہوار خوشیوں کا پیام لاتا ہے، اور اس موقع پر خواتین اپنی بہترین تیاریوں کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہیں۔