عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ کی مارکیٹوں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، تین دن میں فی کلو تقریباً 150 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اب صاف شدہ مرغی 750 سے 780 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ زندہ مرغی 500 سے 510 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہے۔مہنگائی کی وجوہات میں پولٹری فارمز سے چکن مہنگے داموں ملنا، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، فیڈ کی بڑھتی قیمتیں اور عید کے موقع پر طلب میں اچانک اضافہ شامل ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف پہلے ہی مہنگے ہیں، اب مرغی بھی اکثر افراد کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔ شہریوں کی اکثریت حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ نہ صرف عید کے دوران بلکہ مستقل بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔