میرا پیاراٹیم نے 15 دن سے لاپتا خاتون کو تلاش کر کے اہلِخانہ سے ملوادیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی میرا پیاراٹیم کی بڑی کامیابی 15 دن سے لاپتا خاتون کو تلاش کر کے اہلِ خانہ سے ملوادیا گیا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ذہنی طورپرمعذورر خاتون کے بھائی نے گمشدگی کی اطلاع 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دی۔ سیف سٹی "میرا پیارا" ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تلاش شروع کی ۔خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا اور ایدھی ہومز میں شیئر کی گئیں،سیف سٹی میرا پیارا ٹیم کو ملتان ایدھی ہوم سے خاتون کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی،میرا پیارا ٹیم نے خاتون کے اہل خانہ کو ملتان میں موجودگی کی اطلاع دی،ایدھی ہومز نے تصدیق کے بعد خاتون کو اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا۔