عید شاپنگ :بازاروں میں لیڈی پولیس اہلکار تعینات

پنجاب کے مختلف اضلاع میں خواتین پولیس اہلکار موٹر سائیکل اور سائیکل پر مارکیٹوں کا گشت کر رہی ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف اضلاع میں عید کے موقع پر بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کردی گئیں۔تفصیل  کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے اور بازاروں میں خریداروں کا بھی رش بڑھ گیا ہے۔ بازاروں اور مارکیٹس میں فیملیز بھی شاپنگ میں مصروف ہیں۔ ایسے میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بازاروں اور مارکیٹس میں خواتین کے تحفظ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کردی گئیں۔مختلف اضلاع میں خواتین پولیس اہلکار موٹر سائیکل اور سائیکل پر مارکیٹوں کا گشت کر رہی ہیں۔