شوال کاچاند 30مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سپارکو نے بھی 30مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کی نوید سنا دی۔ ترجمان سپارکوں کے مطابق شوال کا نیا چاند  29 مارچ کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15\58 بجے تشکیل پائے گا،ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی، اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی،چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اورغروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی،چاند انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آنے کا قوی امکان ہے،ان سائنسی پیمانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، 30 مارچ کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے۔ لہٰذا عید الفطر کا پہلا دن 31 مارچ 2025 کو منایا جائے گا۔ سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں بھی شوال کا چاند 30 مارچ 2025 کو نظر آئے گااور وہاں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔