پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
ریاض‘اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوگی۔سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ دریں اثناء پاکستان میںعیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اسلام آباد میں وزرات مذہبی امور کے دفتر میں ہوگا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے زونل ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے