تیزرفتاری کیخلاف ایکشن: 155مقدمات درج

ملتان سکھر موٹروے ایم فائیوپر 62 ،ایم تھری پر 16مقدمات درج کیے گئے
 لاہور(کرائم رپورٹر)محفوظ شاہرائیں محفوظ پاکستان کے تحت سنٹرل ریجن کی تیز رفتاری کے خلاف مہم جاری ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی رفعت مختار راجا کی ہدایت پرسیکٹر کمانڈرز تیز رفتار گاڑیوں کو مانٹیر کر رہے ہیں۔ سنٹرل ریجن نے 155 تیز رفتار ڈرائیورز کو ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا۔ملتان سکھر موٹروے ایم 5 پر 62 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے ۔پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروے ایم 4 پر 22 گاڑیوں پر ایف آئی آر درج کی گئیں۔ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر 39 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور ملتان موٹروے ایم 3 پر 16 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر 16 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔