ایل پی جی استعمال تیزرفتاری پر متعدد گاڑیاں تھانوں میں بند

گگومندی(خصوصی رپورٹ)ایل پی جی بطورفیول استعمال اورتیزرفتاری پرمتعددگاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں۔گزشتہ روزٹریفک وارڈن عرفان علی ماجدنے مختلف کارروائیوں کے دوران ایل پی جی بطورفیول استعمال کرنے پرہائی ایس وین کوڈرائیورعبدالرشیدمغل سمیت بعدازاندراج مقدمہ تھانہ میں بندکردیاجبکہ بس سٹاپ گگومنڈی پرسڑک کے درمیان بس کھڑی کرکے سواریاں بٹھانے اورروڈبلاک کرنے کے الزام پربس اوراس کے ڈرائیورناصر کو جبکہ جونیئرٹریفک وارڈن محمدافضل نے تیزرفتاری پرٹرالرکوتھانہ گگومنڈی میں بندکردیا۔