قصور(خصوصی رپورٹ) دو مختلف مقامات میں تیزرفتاری سے موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئیگئے۔ ایس ایچ او، آئی پی پولیس تھانہ صدر پھول نگر عظیم حفیظ اور موٹروے پولیس کے اہلکار انور حسین نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر میں مقدمات درج کروائے کہ جمبر میں ملزم عثمان تیزرفتاری سے موٹرسائیکل جبکہ ندیم اوورسپیڈ سے گاڑی چلارہاتھا جس پرپولیس تھانہ صدر پھول نگر نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا۔