لاہور میں 236 ٹریفک حادثات ، 2 افراد جاں بحق، 264 زخمی

89 شدید زخمی ہسپتالوں میں منتقل،حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 236 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 264 زخمی ہوئے، جن میں سے 89 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 175 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔