ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی جنگ: نگراں ادارے نے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی جنگ: نگراں ادارے نے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

امریکی نگراں ادارے 'امریکن اوور سائیٹ' نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

 فوربز کی رپورٹ کے مطابق، اس مقدمے میں وزیرِ دفاع، ڈائریکٹر انٹیلی جنس، سی آئی اے کے ڈائریکٹر، وزیرِ خزانہ اور وزیرِ خارجہ کو نامزد کیا گیا ہے۔'امریکن اوور سائیٹ' نے الزام عائد کیا ہے کہ ان عہدیداروں نے یمن پر حملے کے فوجی منصوبے پر بات چیت کے لیے میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کیا۔ ادارے کے مطابق، سگنل ایپ کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ فیڈرل ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے کیونکہ سگنل ایپ خودکار طور پر پیغامات کو حذف کر دیتی ہے، جس کے باعث ان پیغامات کو سرکاری ریکارڈ کے طور پر محفوظ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔امریکن اوور سائیٹ کا مطالبہ ہے کہ سگنل ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کو سرکاری ریکارڈ قرار دے کر محفوظ رکھنے کا حکم دیا جائے تاکہ ان پیغامات کا مواد محفوظ رہے اور اس پر بعد ازاں تحقیق کی جا سکے۔