ٹرمپ انتظامیہ نے ایران جنگ پر تنقیدی میڈیا کو لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران جنگ پر تنقیدی میڈیا کو لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ کرنے والے میڈیا کو لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی

امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی پر تنقید کرنے والے نشریاتی اداروں کے لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔ فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن (FCC) کے چیئرمین برینڈن کار نے کہا کہ میڈیا کو عوامی مفاد میں کام کرنا ہوگا، بصورت دیگر انہیں اپنے لائسنس سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔یہ اقدام آزادی صحافت کے لیے تشویش کا باعث ہے، کیونکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت استعمال کر رہی ہے۔ گزشتہ سال بھی بعض ٹی وی چینلز کو دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کی تنقید کرنے والے پروگراموں کے خلاف کارروائی کریں۔

صدر ٹرمپ نے حالیہ ایرانی حملوں کے دوران امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ طیاروں کے تباہ ہونے کی خبروں پر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور رپورٹنگ کو جان بوجھ کر گمراہ کن قرار دیا۔ماہرین اور سیاستدانوں نے اس دھمکی کو سنسرشپ قرار دیا، جبکہ عوامی رائے بھی ایران کے خلاف جنگ پر غیر مطمئن ہے، جس میں 53 فیصد امریکی ووٹرز فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔