اسلام آباد کے ہسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

  اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق پہلے مرحلے میں پمز ہسپتال، پولی کلینک اور دوسرے مرحلے میںاین آئی آر ایم ، ایف جی ہسپتال سولر پر منتقل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نے پمز،پولی کلینک سے سولر ائزنگ پلان مانگ لیا، پمز،پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا۔پی ایس ڈی پی میں پمز، پولی کلینک سولرئزایشن منصوبے کیلئے فنڈز مختص ہوں گے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق  پمز ہسپتال کا ماہانہ بجلی بل 3کروڑ روپے سے زائد اور پولی کلینک ہسپتال کا ماہانہ بجلی بل 70لاکھ روپے سے زائد ہے، ماضی میں عدم ادائیگی پرمتعددبار پمز، پولی کلینک کی بجلی منقطع ہو چکی ہے۔