منصوبے کا مقصد چار اضلاع میں پرائمری ہیلتھ کئیر کی خدمات کو بہتر بنانا ہے، مشیر صحت پختونخوا
پشاور(خصوصی رپورٹ) خیبر پختونخوا کے چار اضلاع کے تمام طبی مراکز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔صوبائی مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 4اضلاع کے تمام مراکز صحت شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے، جن میں پشاور، صوابی، نوشہرہ اور ہری پور کے تمام نان ٹیچنگ ہسپتال شامل ہیں، جنہیں شمسی توانائی پر منتقل کردیا جائے گا۔اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے 4اضلاع کے 195مراکز صحت کی سولرائزیشن ہوگی۔ ان مراکز صحت میں 151بنیادی مراکز صحت ،25دیہی مراکز صحت، 13کیٹگری ڈی ہسپتال اور 6کیٹگری سی اسپتال شامل ہیں۔ مشیر صحت کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد ان اضلاع میں پرائمری ہیلتھ کئیر کی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔