برسلز/غزہ(آئی این پی ) یورپی یونین کی کمشنر برائے مساوات حدجا لحبیب نے غزہ میں اسرائیلی حملوں اور طبی عملے، ایمبولینسوں اور ہسپتالوں پر بمباری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حدجا لحبیب کا کہنا تھا کہ یہ حملے ان امدادی کارکنوں کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جو شدید حالات میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انسانیت سوز امدادی سرگرمیاں ہر حال میں جاری رہنی چاہئیں، اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری ہونی چاہیے۔