لاہور(آئی این پی )پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں31اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق سکول کھولنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ، موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی جاسکتی ہے ۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا