ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 7-1 سے شکست دے دی

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 7-1 سے شکست دے دی

لندن: ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 7-1 سے شکست دے دی۔

میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان نے ابوبکر کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم اس کے بعد بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل سات گول اسکور کیے اور گرین شرٹس کو واپسی کا کوئی موقع نہ دیا۔پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول ابوبکر نے کیا، جبکہ بھارت نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ وقت کے اختتام پر 7-1 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔یہ ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان کی مسلسل 15ویں شکست ہے، جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان پرو لیگ میں اپنا آخری میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، جہاں ٹیم شکستوں کا سلسلہ ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔