ایل ڈی اے کا آپریشن 140املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے140املاک سربمہرکر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، بینک، کالج، گراسری سٹور،کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ،اسٹیٹ آفس، بیکری، فارمیسی،بیوٹی سیلون، کلینک،آٹو ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹائون پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹائون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔