ایل ڈی اے کا آپریشن ،30 ناجائزکمرشل ونادہندہ املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے30املاک سربمہرکر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران فیصل ٹا ئون اور ماڈل ٹا ئون ایکسٹینشن میں 15املاک اورنیو مسلم ٹا ئون میں 10املاک سیل کر دیں۔ غیرقانونی کمرشل استعمال پر گورنمنٹ سپیر یئر سروسز سکیم میں 5املاک سربمہرکر دیں جن میں نجی سکول،گودام،فوڈ پوائنٹ، شو روم،دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹا ئون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔