ڈرگ کورٹ :غیر قانونی ادویات کی فروخت پر 3کروڑ جرمانہ

لاہور( خصوصی رپورٹ)غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ،چیئرپرسن ڈرگ کورٹ  لاہور نے  ایک  اور اہم مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔چیئرپرسن ڈرگ کورٹ  نے ملزم محمد عدیل کو غیر قانونی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر 3 کروڑ 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ اور 8 سال قید بامشقت، کی سزا سنا دی ،مقدمہ عزیز بھٹی ٹاو?ن ایریا کے ڈرگ انسپکٹر ولید جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا  ، پراسیکیوٹر ندیم ظفر اور جوہر داو?د علی رضا  نے عدالت کے روبرو دلائل دئیے۔