لاہور (آئی این پی )ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت سے متعلق کیس میں حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔ غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمے میں سوشل میڈیا پر مشہور حکیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے کی۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض وارنٹ منسوخی کی منظوری دی۔عدالت نے حکیم شہزاد کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 28 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا