نرسریاں قانونی دائرہ میں لانیکی تیاری

 نرسریوں سے کرایوں کی وصولی کے معاملے کو گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا : واسا انتظامیہ 
لاہور (خصوصی رپورٹ)شہر کے گندے نالوں کے اطراف موجود سرکاری اراضی کے تحفظ اور استعمال سے متعلق ایک اہم معاملہ کئی دہائیوں بعد بھی حل نہ ہو سکا۔شہر کے مختلف نالوں کے ساتھ واقع زمینیں چالیس سال گزرنے کے باوجود واسا کے نام منتقل نہیں کی جا سکیں۔ سواسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نرسریوں سے کرایوں کی وصولی کے معاملے کو گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ نرسریوں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے ورکنگ پیپر بھی تیار کر لیا گیا ہے۔