کابل(آئی این پی )افغان رجیم کی اندرونی صفوں میں بڑی دراڑ پڑ گئی اور امیرِ طالبان نے اپنے ہی کمانڈر کے خلاف آپریشن کا حکم دیدیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے معدنیاتی وسائل پر قبضے کی جنگ نے سنگین عسکری و سیاسی بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔طالبان امیر ملا ہب اللہ نے مقامی کمانڈر جمعہ خان فاتح کو باغی قرار دے کر ان کے خلاف فوجی کاروائی کا حکم دیدیا ہے۔